ایُّوب 20:8-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. وہ خواب کی طرح اُڑ جائے گا اور پِھر نہ مَلے گابلکہ وہ رات کی رویا کی طرح دُور کر دِیا جائے گا۔

9. جِس آنکھ نے اُسے دیکھا وہ اُسے پِھر نہ دیکھے گی ۔نہ اُس کا مکان اُسے پِھر کبھی دیکھے گا۔

10. اُس کی اَولاد غرِیبوں کی خُوشامد کرے گیاور اُسی کے ہاتھ اُس کی دَولت کو واپس دیں گے۔

11. اُس کی ہڈِّیاں اُس کی جوانی سے پُر ہیںپر وہ اُس کے ساتھ خاک میں مِل جائے گی۔

12. خواہ شرارت اُس کو مِیٹھی لگے۔خواہ وہ اُسے اپنی زُبان کے نِیچے چُھپائے۔

13. خواہ وہ اُسے بچا رکھّے اور نہ چھوڑے۔بلکہ اُسے اپنے مُنہ کے اندر دبا رکھّے

14. تَو بھی اُس کا کھانا اُس کی انتڑِیوں میں بدل گیا ہے ۔وہ اُس کے اندر افعی کا زہر ہے۔

ایُّوب 20