16. وہ افعی کا زہر چُوسے گا۔افعی کی زُبان اُسے مار ڈالے گی۔
17. وہ دریاؤں کو دیکھنے نہ پائے گایعنی شہد اور مکھّن کی بہتی ندِیوں کو۔
18. جِس چِیز کے لِئے اُس نے مشقّت کھینچی اُسے وہواپس کرے گااور نِگلے گا نہیں۔جو مال اُس نے جمع کِیا اُس کے مُطابِق وہ خُوشی نہ کرے گا۔
19. کیونکہ اُس نے غرِیبوں پر ظُلم کِیا اور اُنہیں ترک کر دِیا۔اُس نے زبردستی گھر چِھینا پر وہ اُسے بنانے نہ پائے گا۔
20. اِس سبب سے کہ وہ اپنے باطِن میں آسُودگی سےواقِف نہ ہُؤا۔وہ اپنی دِ ل پسند چِیزوں میں سے کُچھ نہیں بچائے گا۔
21. کوئی چِیز اَیسی باقی نہ رہی جِس کو اُس نے نِگلا نہ ہو۔اِس لِئے اُس کی اِقبال مندی قائِم نہ رہے گی۔
22. اپنی کمال آسُودہ حالی میں بھی وہ تنگی میں ہو گا۔ہر دُکھیارے کا ہاتھ اُس پر پڑے گا۔
23. جب وہ اپنا پیٹ بھرنے پر ہو گا تو خُدا اپنا قہرِشدِید اُس پرنازِل کرے گا۔اور جب وہ کھاتا ہو گا تب یہ اُس پر برسے گا۔