5. اگر تُم میرے مُقابلہ میں اپنی بڑائی کرتے ہواور میرے ننگ کو میرے خِلاف پیش کرتے ہو
6. تو جان لو کہ خُدا نے مُجھے پست کِیااور اپنے جال سے مُجھے گھیر لِیا ہے۔
7. دیکھو! مَیں ظُلم ظُلم پُکارتا ہُوں پر میری سُنینہیں جاتی۔مَیں مدد کے لِئے دُہائی دیتا ہُوں پر اِنصاف نہیں ہو تا ۔
8. اُس نے میرا راستہ اَیسا مسدُود کر دِیا ہے کہ مَیںگُذر نہیں سکتا۔اُس نے میری راہوں پر تارِیکی کو بِٹھا دِیا ہے۔
9. اُس نے میری حشمت مُجھ سے چِھین لیاور میرے سر پر سے تاج اُتار لِیا۔