ایُّوب 15:22-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اُسے یقِین نہیں کہ وہ اندھیرے سے باہر نِکلے گااور تلوار اُس کی مُنتظِر ہے۔

23. وہ روٹی کے لِئے مارا مارا پِھرتا ہے کہ کہاں مِلے گی ۔وہ جانتا ہے کہ اندھیرے کا دِن پاس ہی ہے۔

24. مُصِیبت اور سخت تکلِیف اُسے ڈراتی ہیں۔اَیسے بادشاہ کی طرح جو لڑائی کے لِئے تیّار ہو وہ اُسپر غالِب آتی ہیں۔

25. اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کے خِلاف اپنا ہاتھبڑھایا ہےاور قادرِ مُطلق کے خِلاف بے باکی کرتا ہے۔

26. وہ اپنی ڈھالوں کی موٹی موٹی گُل میخوں کے ساتھگردن کش ہو کر اُس پر لپکتا ہے۔

27. اِس لِئے کہ اُس کے مُنہ پر مُٹاپا چھا گیا ہےاور اُس کے پہلُوؤں پر چربی کی تہیں جم گئی ہیں۔

ایُّوب 15