10. ہم لوگوں میں سفید سر اور بڑے بُوڑھے بھی ہیںجو تیرے باپ سے بھی بُہت زِیادہ عُمر کے ہیں۔
11. کیا خُدا کی تسلّی تیرے نزدِیک کُچھ کم ہےاور وہ کلام جو تُجھ سے نرمی کے ساتھ کِیا جاتاہے؟
12. تیرا دِل کیوں تُجھے کھینچ لے جاتا ہےاور تیری آنکھیں کیوں اِشارہ کرتی ہیں
13. کہ تُو اپنی رُوح کو خُدا کی مُخالفت پر آمادہ کرتاہےاور اپنے مُنہ سے اَیسی باتیں نِکلنے دیتاہے؟