ایُّوب 13:17-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. میری تقرِیر کو غَور سے سُنواور میرا بیان تُمہارے کانوں میں پڑے۔

18. دیکھو مَیں نے اپنا دعویٰ درُست کر لِیا ہے۔مَیں جانتا ہُوں کہ مَیں صادِق ہُوں۔

19. کَون ہے جو میرے ساتھ جھگڑے گا؟کیونکہ پِھر تو مَیں چُپ ہو کر اپنی جان دے دُوں گا۔

20. فقط دو ہی کام مُجھ سے نہ کر۔تب مَیں تُجھ سے نہیں چُھپُوں گا۔

21. اپنا ہاتھ مُجھ سے دُور ہٹالےاور تیری ہَیبت مُجھے خَوف زدہ نہ کرے۔

22. تب تیرے بُلانے پر مَیں جواب دُوں گا۔یا مَیں بولُوں اور تُو مُجھے جواب دے۔

23. میری بدکارِیاں اور گُناہ کِتنے ہیں؟اَیسا کر کہ مَیں اپنی خطا اور گُناہ کو جان لُوں۔

24. تُو اپنا مُنہ کیوں چُھپاتا ہےاور مُجھے اپنا دُشمن کیوں جانتا ہے؟

ایُّوب 13