ایُّوب 12:14-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. دیکھو! وہ ڈھا دیتا ہے تو پِھر بنتا نہیں۔وہ آدمی کو بند کر دیتا ہے تو پِھر کُھلتا نہیں۔

15. دیکھو!وہ مِینہ کو روک لیتا ہے تو پانی سُوکھ جاتا ہے۔پِھر جب وہ اُسے بھیجتا ہے تو وہ زمِین کو اُلٹ دیتا ہے ۔

16. اُس میں طاقت اور تاثِیر کی قُوّت ہے۔فریب کھانے والا اور فریب دینے والا دونوں اُسی کے ہیں ۔

17. وہ مُشِیروں کو لُٹوا کر اسِیری میں لے جاتا ہےاور عدالت کرنے والوں کو بیوُقُوف بنا دیتا ہے۔

18. وہ شاہی بندھنوں کو کھول ڈالتا ہےاور بادشاہوں کی کمر پر پٹکا باندھتا ہے۔

19. وہ کاہِنوں کو لُٹوا کر اسِیری میں لے جاتااور زبردستوں کو پچھاڑ دیتا ہے۔

20. وہ اِعتماد والے کی قُوّتِ گویائی دُور کرتااور بزُرگوں کی دانائی کو چِھین لیتا ہے۔

21. وہ اُمرا پر حقارت برساتاہےاور زورآوروں کے کمربند کو کھول ڈالتا ہے۔

22. وہ اندھیرے میں سے گہری باتوں کو آشکاراکرتااور مَوت کے سایہ کو بھی رَوشنی میں لے آتا ہے۔

ایُّوب 12