ایُّوب 10:9-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. یاد کر کہ تُو نے گُندھی ہُوئی مِٹّی کی طرح مُجھے بنایااور کیا تُو مُجھے پِھر خاک میں مِلائے گا؟

10. کیا تُو نے مُجھے دُودھ کی طرح نہیں اُنڈیلااور پنِیر کی طرح نہیں جمایا؟

11. پِھر تُو نے مُجھ پر چمڑا اور گوشت چڑھایااور ہڈِ ّیوں اور نسوں سے مُجھے جوڑ دِیا۔

12. تُو نے مُجھے جان بخشی اور مُجھ پر کرم کِیااور تیری نِگہبانی نے میری رُوح سلامت رکھّی

13. تَو بھی تُو نے یہ باتیں اپنے دِل میں چُھپا رکھّی تِھیں۔مَیں جانتا ہُوں کہ تیرا یِہی اِرادہ ہے کہ

ایُّوب 10