2. خُداوند ہمارے خُدا نے حورِب میں ہم سے ایک عہد باندھا۔
3. خُداوند نے یہ عہد ہمارے باپ دادا سے نہیں بلکہ خُود ہم سب سے جو یہاں آج کے دِن جِیتے ہیں باندھا۔
4. خُداوند نے تُم سے اُس پہاڑ پر رُوبرُو آگ کے بِیچ میں سے باتیں کِیں۔
5. (اُس وقت مَیں تُمہارے اور خُداوند کے درمِیان کھڑا ہُؤا تاکہ خُداوند کا کلام تُم پر ظاہِر کرُوں کیونکہ تُم آگ کے سبب سے ڈرے ہُوئے تھے اور پہاڑ پر نہ چڑھے)۔