اِستِثنا 5:17-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. تُو خُون نہ کرنا۔

18. تُو زِنا نہ کرنا۔

19. تُو چوری نہ کرنا۔

20. تُو اپنے پڑوسی کے خِلاف جُھوٹی گواہی نہ دینا۔

21. تُو اپنے پڑوسی کی بِیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اپنے پڑوسی کے گھر یا اُس کے کھیت یا غُلام یا لَونڈی یا بَیل یا گدھے یا اُس کی کِسی اور چِیز کا خواہاں ہونا۔

22. یِہی باتیں خُداوند نے اُس پہاڑ پر آگ اور گھٹا اور ظُلمت میں سے تُمہاری ساری جماعت کو بُلند آواز سے کہِیں اور اِس سے زِیادہ اَور کُچھ نہ کہا اور اِن ہی کو اُس نے پتّھر کی دو لَوحوں پر لِکھا اور اُن کو میرے سپُرد کِیا۔

اِستِثنا 5