اِستِثنا 5:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر مُوسیٰ نے سب اِسرائیلِیوں کو بُلوا کر اُن کو کہا اَے اِسرائیلِیو! تُم اُن آئِین اور احکام کو سُن لو جِن کو مَیں آج تُم کو سُناتا ہُوں تاکہ تُم اُن کو سِیکھ کر اُن پر عمل کرو۔

2. خُداوند ہمارے خُدا نے حورِب میں ہم سے ایک عہد باندھا۔

3. خُداوند نے یہ عہد ہمارے باپ دادا سے نہیں بلکہ خُود ہم سب سے جو یہاں آج کے دِن جِیتے ہیں باندھا۔

4. خُداوند نے تُم سے اُس پہاڑ پر رُوبرُو آگ کے بِیچ میں سے باتیں کِیں۔

اِستِثنا 5