8. اور لاو ی کے حق میں اُس نے کہا :-تیرے تُمِّیم اور اُورِیم اُس مَردِ خُدا کے پاس ہیںجِسے تُو نے مسّہ پر آزمالِیااور جِس کے ساتھ مرِیبہ کے چشمہ پر تیرا تنازُع ہُؤا۔
9. جِس نے اپنے ماں باپ کے بارے میں کہا کہمَیں نے اِن کو دیکھا نہیںاور نہ اُس نے اپنے بھائیوں کو اپنا مانااور نہ اپنے بیٹوں کو پہچاناکیونکہ اُنہوں نے تیرے کلام کی اِحتِیاط کیاور وہ تیرے عہد کو مانتے ہیں۔
10. وہ یعقُوب کو تیرے احکاماور اِسرا ئیل کو تیری شرِیعت سِکھائیں گےوہ تیرے آگے بخُوراور تیرے مذبح پر پُوری سوختنی قُربانی رکھّیں گے۔
11. اَے خُداوند! تُو اُس کے مال میں برکت دےاور اُس کے ہاتھوں کی خِدمت کو قبُول کر۔جو اُس کے خِلاف اُٹھیں اُن کی کمر توڑ دےاور اُن کی کمر بھی جِن کو اُس سے عداوت ہے تاکہ وہپِھر نہ اُٹھیں۔
12. اور بنیمِین کے حق میں اُس نے کہا:-خُداوند کا پیارا سلامتی کے ساتھ اُس کے پاس رہے گا۔وہ سارے دِن اُسے ڈھانکے رہتا ہےاور وہ اُس کے کندھوں کے بِیچ سکُونت کرتا ہے۔
13. اور یُوسف کے حق میں اُس نے کہا:-اُس کی زمِین خُداوند کی طرف سے مُبارک ہو!آسمان کی بیش قِیمت اشیا اورشبنماور وہ گہرا پانی جو نِیچے ہے
14. اور سُورج کے پکائے ہُوئے بیش بہا پَھلاور چاند کی اُگائی ہُوئی بیش قِیمت چِیزیں