اِستِثنا 33:5-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور وہ اُس وقت یسُورُون میں بادشاہ تھاجب قَوم کے سرداراِکٹھّےاور اِسرا ئیل کے قبِیلے جمع ہُوئے۔

6. رُوبِن جِیتا رہے اور مَر نہ جائےتَو بھی اُس کے آدمی تھوڑے ہی ہوں۔

7. اور یہُوداہ کے لِئے یہ ہے جو مُوسیٰ نے کہا:-اَے خُداوند! تُو یہُوداہ کی سُناور اُسے اُس کے لوگوں کے پاس پُہنچا۔وہ اپنے لِئے آپ اپنے ہاتھوں سے لڑااور تُو ہی اُس کے دُشمنوں کے مُقابلہ میں اُس کا مددگارہو گا۔

8. اور لاو ی کے حق میں اُس نے کہا :-تیرے تُمِّیم اور اُورِیم اُس مَردِ خُدا کے پاس ہیںجِسے تُو نے مسّہ پر آزمالِیااور جِس کے ساتھ مرِیبہ کے چشمہ پر تیرا تنازُع ہُؤا۔

9. جِس نے اپنے ماں باپ کے بارے میں کہا کہمَیں نے اِن کو دیکھا نہیںاور نہ اُس نے اپنے بھائیوں کو اپنا مانااور نہ اپنے بیٹوں کو پہچاناکیونکہ اُنہوں نے تیرے کلام کی اِحتِیاط کیاور وہ تیرے عہد کو مانتے ہیں۔

10. وہ یعقُوب کو تیرے احکاماور اِسرا ئیل کو تیری شرِیعت سِکھائیں گےوہ تیرے آگے بخُوراور تیرے مذبح پر پُوری سوختنی قُربانی رکھّیں گے۔

اِستِثنا 33