19. وہ لوگوں کو پہاڑوں پربُلائیں گےاور وہاں صداقت کی قُربانیاں گُذرانیں گےکیونکہ وہ سمُندروں کے فَیضاور ریت کے چُھپے ہُوئے خزانوں سے بہرہ ور ہوںگے۔
20. اور جد کے حق میں اُس نے کہا:-جو کوئی جد کو بڑھائے وہ مُبارک ہو۔وہ شیرنی کی طرح رہتا ہےاور بازُو بلکہ سر کے چاند تک کو پھاڑ ڈالتا ہے۔
21. اور اُس نے پہلے حِصّہ کو اپنے لِئے چُن لِیاکیونکہ شرع دینے والے کا بخرہ وہاں الگ کِیا ہُؤا تھااور اُس نے لوگوں کے سرداروں کے ساتھ آکرخُداوند کے اِنصاف کواور اُس کے احکام کو جو اِسرا ئیل کے لِئے تھے پُورا کِیا۔
22. اور دان کے حق میں اُس نے کہا:-دان اُس شیر بَبر کا بچّہ ہےجو بسن سے کُود کر آتا ہے۔
23. اور نفتالی کے حق میں اُس نے کہا:-اَے نفتالی ! جو لُطف و کرم سے آسُودہاور خُداوند کی برکت سے معمُورہےتُو مغرِب اور جنُوب کا مالِک ہو!
24. اور آشر کے حق میں اُس نے کہا:-آشر آس اَولاد سے مالامال ہو!وہ اپنے بھائِیوں کا مقبُول ہواور اپنا پاؤں تیل میں ڈبوئے۔
25. تیرے بینڈے لوہے اور پِیتل کے ہوں گےاور جَیسے تیرے دِن وَیسی ہی تیری قُوّت ہو۔