1. اور مَردِ خُدا مُوسیٰ نے جو دُعایِ خَیر دے کر اپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو برکت دی وہ یہ ہے۔
2. اور اُس نے کہا :-خُداوند سِینا سے آیااور شعِیر سے اُن پر آشکارا ہُؤا۔وہ کوہِ فاران سے جلوہ گرہُؤااور لاکھوں قُدسِیوں میں سے آیا۔اُس کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شرِیعت تھی۔