اِستِثنا 3:8-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. یُوں ہم نے اُس وقت امورِیوں کے دونوں بادشاہوں کے ہاتھ سے جو یَردن پار رہتے تھے اُن کا مُلک وادیِ ارنون سے کوہِ حرمُو ن تک لے لِیا۔

9. (اِس حرمُون کو صَیدانی سِریُون اور اموری سنِیر کہتے ہیں)۔

10. اور سلکہ اور ادر عی تک مَیدان کے سب شہر اور سارا جِلعاد اور سارا بسن یعنی عوج کی سلطنت کے سب شہر جو بسن میں شامِل تھے ہم نے لے لِئے۔

اِستِثنا 3