1. اور جب تُو اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو مِیراث کے طَور پر دیتا ہے پُہنچے اور اُس پر قبضہ کر کے اُس میں بس جائے۔
2. تب جو مُلک خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے اُس کی زمِین میں جو قِسم قِسم کی چِیزیں تُو لگائے اُن سب کے پہلے پَھل کو ایک ٹوکرے میں رکھ کر اُس جگہ لے جانا جِسے خُداوند تیرا خُدا اپنے نام کے مسکن کے لِئے چُنے۔