اِستِثنا 10:4-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اور جو دس حُکم خُداوند نے مجمع کے دِن پہاڑ پر آگ کے بِیچ میں سے تُم کو دِئے تھے اُن ہی کو پہلی تحرِیر کے مُطابِق اُس نے اِن لَوحوں پر لِکھ دِیا ۔ پِھراِن کو خُداوند نے میرے سپُرد کِیا۔

5. تب مَیں پہاڑ سے لَوٹ کر نِیچے آیا اور اِن لَوحوں کو اُس صندُوق میں جو مَیں نے بنایا تھا دھر دِیا اور خُداوند کے حُکم کے مُطابِق جو اُس نے مُجھے دِیا تھا وہ وہِیں رکھی ہُوئی ہیں۔

6. (پِھر بنی اِسرائیل بیروتِ بنی یَعَقان سے روانہ ہو کر موسیر ہ میں آئے ۔ وہِیں ہارُون نے رِحلت کی اور دفن بھی ہُؤا اور اُس کا بیٹا الِیعز ر کہانت کے مَنصب پر مُقرّر ہو کر اُس کی جگہ خِدمت کرنے لگا۔

7. وہاں سے وہ جُد جُودہ کو اور جُد جُودہ سے یوطبات کو چلے ۔ اِس مُلک میں پانی کی ندیاں ہیں۔

اِستِثنا 10