اَعمال 8:32-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

32. کِتابِ مُقدّس کی جو عِبارت وہ پڑھ رہا تھا یہ تھی کہلوگ اُسے بھیڑ کی طرح ذبح کرنے کو لے گئےاور جِس طرح برّہ اپنے بال کترنے والے کےسامنے بے زُبان ہوتا ہےاُس طرح وہ اپنا مُنہ نہیں کھولتا۔

33. اُس کی پست حالی میں اُس کا اِنصاف نہ ہُؤااور کَون اُس کی نسل کا حال بیان کرے گا؟کیونکہ زمِین پر سے اُس کی زِندگی مِٹائی جاتی ہے۔

34. خوجہ نے فِلِپُّس سے کہا مَیں تیری مِنّت کر کے پُوچھتا ہُوں کہ نبی یہ کِس کے حق میں کہتا ہے؟ اپنے یا کِسی دُوسرے کے؟۔

35. فِلِپُّس نے اپنی زُبان کھول کر اُسی نوِشتہ سے شرُوع کِیا اور اُسے یِسُوع کی خُوشخبری دی۔

اَعمال 8