48. لیکن باری تعالےٰ ہاتھ کے بنائے ہُوئے گھروں میں نہیں رہتا چُنانچہ نبی کہتا ہے کہ۔
49. خُداوند فرماتا ہے آسمان میرا تختاور زمِین میرے پاؤں تلے کی چَوکی ہے ۔تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گےیا میری آرام گاہ کَون سی ہے؟۔
50. کیا یہ سب چِیزیں میرے ہاتھ سے نہیں بنِیں؟۔
51. اَے گردن کشو اور دِل اور کان کے نامختُونو! تُم ہر وقت رُوحُ القُدس کی مُخالِفت کرتے ہو جَیسے تُمہارے باپ دادا کرتے تھے وَیسے ہی تُم بھی کرتے ہو۔
52. نبِیوں میں سے کِس کو تُمہارے باپ دادا نے نہیں ستایا؟ اُنہوں نے تو اُس راست باز کے آنے کی پیش خبری دینے والوں کو قتل کِیا اور اب تُم اُس کے پکڑوانے والے اور قاتِل ہُوئے۔
53. تُم نے فرِشتوں کی معرفت سے شرِیعت تو پائی پر عمل نہ کِیا۔