اَعمال 28:28-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. پس تُم کو معلُوم ہو کہ خُدا کی اِس نجات کا پَیغام غَیر قَوموں کے پاس بھیجا گیا ہے اور وہ اُسے سُن بھی لیں گی۔

29. ]جب اُس نے یہ کہا تو یہُودی آپس میں بُہت بحث کرتے چلے گئے[۔

30. اور وہ پُورے دو برس اپنے کِرایہ کے گھر میں رہا۔

31. اور جواُس کے پاس آتے تھے ۔ اُن سب سے مِلتا رہا اور کمال دِلیری سے بغَیر روک ٹوک کے خُدا کی بادشاہی کی مُنادی کرتا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی باتیں سِکھاتا رہا۔

اَعمال 28