اَعمال 2:23-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. جب وہ خُدا کے مُقرّرہ اِنتِظام اور عِلمِ سابِق کے مُوافِق پکڑوایا گیا تو تُم نے بے شرع لوگوں کے ہاتھ سے اُسے مصلُوب کروا کر مار ڈالا۔

24. لیکن خُدا نے مَوت کے بَند کھول کر اُسے جِلایا کیونکہ مُمکِن نہ تھا کہ وہ اُس کے قبضہ میں رہتا۔

25. کیونکہ داؤُد اُس کے حق میں کہتا ہے کہمَیں خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے دیکھتا رہا ۔کیونکہ وہ میری د ہنی طرف ہے تاکہ مُجھے جُنبِشنہ ہو۔

26. اِسی سبب سے میرا دِل خُوش ہُؤااور میری زُبان شادبلکہ میرا جِسم بھیاُمّید میں بسا رہے گا۔

اَعمال 2