17. خُدا فرماتا ہے کہ آخِری دِنوں میں اَیسا ہو گاکہ مَیں اپنے رُوح میں سے ہر بشر پرڈالوں گااور تُمہارے بیٹے اور تُمہاری بیٹِیاں نبُوّت کریں گیاور تُمہارے جوان رویااور تُمہارے بُڈّھے خواب دیکھیں گے۔
18. بلکہ مَیں اپنے بندوں اور اپنی بندِیوں پربھیاُن دِنوں میں اپنے رُوح میں سے ڈالُوں گااور وہ نبُوّت کریں گی۔
19. اور مَیں اُوپر آسمان پر عجِیب کاماور نِیچے زمِین پرنِشانیاںیعنی خُون اور آگ اور دُھوئیں کا بادل دِکھاؤں گا۔
20. سُورج تارِیکاور چاند خُون ہو جائے گا ۔پیشتر اِس سے کہ خُداوند کا عظِیم اور جلِیلدِن آئے۔
21. اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔