2. اُن سے کہا کیا تُم نے اِیمان لاتے وقت رُوحُ القُدس پایااُنہوں نے اُس سے کہا کہ ہم نے تو سُنا بھی نہیں کہ رُوحُ القُدس نازِل ہُؤا ہے۔
3. اُس نے کہا پس تُم نے کِس کا بپتِسمہ لِیا؟اُنہوں نے کہا یُوحنّا کا بپتِسمہ۔
4. پَولُس نے کہا یُوحنّا نے لوگوں کو یہ کہہ کر تَوبہ کا بپتِسمہ دِیا کہ جو میرے پِیچھے آنے والا ہے اُس پر یعنی یِسُوع پر اِیمان لانا۔
5. اُنہوں نے یہ سُن کر خُداوند یِسُوع کے نام کا بپتِسمہ لِیا۔