اَعمال 16:2-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. وہ لُستر ہ اوراکُنیُم کے بھائِیوں میں نیک نام تھا۔

3. پَولُس نے چاہا کہ یہ میرے ساتھ چلے ۔ پس اُس کو لے کر اُن یہُودِیوں کے سبب سے جو اُس نواح میں تھے اُس کا خَتنہ کر دِیا کیونکہ وہ سب جانتے تھے کہ اِس کا باپ یُونانی ہے۔

4. اور وہ جِن جِن شہروں میں سے گُذرتے تھے وہاں کے لوگوں کو وہ احکام عمل کرنے کے لِئے پُہنچاتے جاتے تھے جو یروشلِیم کے رسُولوں اور بزُرگوں نے جاری کِئے تھے۔

5. پس کلِیسیائیں اِیمان میں مضبُوط اور شُمار میں روز بروز زِیادہ ہوتی گئیں۔

6. اور وہ فرُو گیہ اور گلَِتیہ کے عِلاقہ میں سے گُزرے کیونکہ رُوحُ القُدس نے اُنہیں آسیہ میں کلام سُنانے سے منع کِیا۔

7. اور اُنہوں نے مُوسیہ کے قرِیب پُہنچ کر بِتُونیہ میں جانے کی کوشِش کی مگر یِسُو ع کے رُوح نے اُنہیں جانے نہ دِیا۔

8. پس وہ مُوسیہ سے گُذر کر تروآ س میں آئے۔

اَعمال 16