اَعمال 16:18-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. وہ بُہت دِنوں تک اَیسا ہی کرتی رہی ۔ آخِر پَولُس سخت رنجِیدہ ہُؤا اور پِھر کر اُس رُوح سے کہا کہ مَیں تُجھے یِسُوع مسِیح کے نام سے حُکم دیتا ہُوں کہ اِس میں سے نِکل جا ۔ وہ اُسی گھڑی نِکل گئی۔

19. جب اُس کے مالِکوں نے دیکھا کہ ہماری کمائی کی اُمّید جاتی رہی تو پَولُس اور سِیلا س کو پکڑ کر حاکِموں کے پاس چَوک میں کِھینچ لے گئے۔

20. اور اُنہیں فَوج داری کے حاکِموں کے آگے لے جا کر کہا کہ یہ آدمی جو یہُودی ہیں ہمارے شہر میں بڑی کَھلبلی ڈالتے ہیں۔

21. اور اَیسی رسمیں بتاتے ہیں جِن کو قبُول کرنا اور عمل میں لانا ہم رُومِیوں کو روا نہیں۔

اَعمال 16