1. پِھروہ دِربے اور لُستر ہ میں بھی پُہنچا ۔ تو دیکھو وہاں تِیمُتِھیُس نام ایک شاگِرد تھا ۔ اُس کی ماں تو یہُودی تھی جو اِیمان لے آئی تھی مگر اُس کا باپ یُونانی تھا۔
2. وہ لُستر ہ اوراکُنیُم کے بھائِیوں میں نیک نام تھا۔
3. پَولُس نے چاہا کہ یہ میرے ساتھ چلے ۔ پس اُس کو لے کر اُن یہُودِیوں کے سبب سے جو اُس نواح میں تھے اُس کا خَتنہ کر دِیا کیونکہ وہ سب جانتے تھے کہ اِس کا باپ یُونانی ہے۔