40. پس خبردار! اَیسا نہ ہو کہ جو نبِیوں کی کِتاب میں آیا ہے وہ تُم پر صادِق آئے کہ۔
41. اَے تحقِیر کرنے والو! دیکھو ۔ تعجُّب کرو اور مِٹ جاؤکیونکہ مَیں تُمہارے زمانہ میں ایک کام کرتا ہُوں ۔اَیسا کام کہ اگر کوئی تُم سے بیان کرےتو کبھی اُس کا یقِین نہ کرو گے۔
42. اُن کے باہر جاتے وقت لوگ مِنّت کرنے لگے کہ اگلے سبت کو بھی یہ باتیں ہمیں سُنائی جائیں۔
43. جب مجلِس برخاست ہُوئی تو بُہت سے یہُودی اور خُدا پرست نومُرِید یہُودی پَو لُس اور برنبا س کے پِیچھے ہو لِئے ۔ اُنہوں نے اُن سے کلام کِیا اور ترغِیب دی کہ خُدا کے فضل پر قائِم رہو۔
44. دُوسرے سبت کو تقرِیباً سارا شہر خُدا کا کلام سُننے کو اِکٹّھا ہُؤا۔
45. مگر یہُودی اِتنی بِھیڑ دیکھ کر حَسد سے بھر گئے اور پَولُس کی باتوں کی مُخالفت کرنے اور کُفر بَکنے لگے۔