11. اب دیکھ تُجھ پر خُداوند کا غضب ہے اور تُو اندھا ہو کر کُچھ مُدّت تک سُورج کو نہ دیکھے گااُسی دَم کُہر اور اندھیرا اُس پر چھا گیا اور وہ ڈُھونڈتا پِھرا کہ کوئی اُس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلے۔
12. تب صُوبہ دار یہ ماجرا دیکھ کر اور خُداوند کی تعلِیم سے حَیران ہو کر اِیمان لے آیا۔
13. پِھر پَولُس اور اُس کے ساتھی پافُس سے جہاز پر روانہ ہو کر پمفِیلیہ کے پِر گہ میں آئے اور ےُوحنّا اُن سے جُدا ہو کر یروشلِیم کو واپس چلا گیا۔
14. اور وہ پِر گہ سے چل کر پِسِد یہ کے انطا کِیہ میں پُہنچے اور سبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا بَیٹھے۔