اَعمال 11:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور رسُولوں اور بھائِیوں نے جو یہُودیہ میں تھے سُنا کہ غَیر قَوموں نے بھی خُدا کا کلام قبُول کِیا۔

2. جب پطر س یروشلِیم میں آیا تو مختُون اُس سے یہ بحث کرنے لگے۔

3. کہ تُو نامختُونوں کے پاس گیا اور اُن کے ساتھ کھانا کھایا۔

4. پطرس نے شرُوع سے وہ اَمر ترتِیب وار اُن سے بیان کِیا کہ۔

5. مَیں یافا شہر میں دُعا کر رہا تھا اور بے خُودی کی حالت میں ایک رویا دیکھی کہ کوئی چِیز بڑی چادر کی طرح چاروں کونوں سے لٹکتی ہُوئی آسمان سے اُتر کر مُجھ تک آئی۔

اَعمال 11