امثال 8:8-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. میرے مُنہ کی سب باتیں صداقت کی ہیں۔اُن میں کچھ ٹیڑھا تِرچھا نہیں ہے۔

9. سمجھنے والے کے لِئے وہ سب صاف ہیںاور عِلم حاصِل کرنے والوں کے لِئے راست ہیں۔

10. چاندی کو نہیں بلکہ میری تربِیّت کو قبُول کرواورکُندن سے بڑھ کرعِلم کو۔

11. کیونکہ حِکمت مرجان سے افضل ہےاور سب مرغُوب چِیزوں میں بے نظِیر۔

12. مُجھ حِکمت نے ہوشیاری کو اپنا مسکن بنایا ہےاور عِلم اورتمِیز کو پا لیتی ہُوں۔

13. خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہاور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔

14. مشوَرت اور حِمایت میری ہیں۔فہم مَیں ہی ہُوں ۔ مُجھ میں قُدرت ہے۔

امثال 8