15. اِس لئے آفت اُس پر ناگہاں آ پڑے گی۔وہ یک لخت توڑ دِیا جائے گا اور کوئی چارہ نہ ہو گا۔
16. چھ چِیزیں ہیں جِن سے خُداوند کو نفرت ہے بلکہ سات ہیں جِن سے اُسے کرا ہِیت ہے۔
17. اُونچی آنکھیں ۔جُھوٹی زُبان۔بے گُناہ کا خُون بہانے والے ہاتھ۔
18. برُے منصُوبے باندھنے والا دِل۔شرارت کے لِئے تیز رَو پاؤں۔
19. جُھوٹا گواہ جو دروغ گوئی کرتا ہےاور جو بھائیوں میں نِفاق ڈالتا ہے۔
20. اَے میرے بیٹے! اپنے باپ کے فرمان کو بجا لا اور اپنی ماں کی تعلِیم کو نہ چھوڑ۔
21. اِن کو اپنے دِل پر باندھے رکھ اور اپنے گلے کا طَوق بنا لے۔
22. یہ چلتے وقت تیری رہبری اور سوتے وقت تیری نِگہبانی اور جاگتے وقت تجھ سے باتیں کرے گی۔