8. اُس عَورت سے اپنی راہ دُور رکھ اور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جا۔
9. اَیسا نہ ہو کہ تُو اپنی آبرُو کِسی غَیر کے اور اپنی عُمر بے رحم کے حوالہ کرے۔
10. اَیسا نہ ہو کہ بیگانے تیری قُوّ ت سے سیر ہوں اور تیری کمائی کِسی غَیر کے گھر جائے۔
11. اور جب تیرا گوشت اور تیرا جِسم گُھل جائیں تو تُو اپنے انجام پر نَوحہ کرے