16. پاتالاور بانجھ کارَحِماور زمِین جو سیراب نہیں ہُوئیوہ آگ جو کبھی ’’بس‘‘ نہیں کہتی۔
17. وہ آنکھ جو اپنے باپ کی ہنسی کرتی ہے اور اپنی ماں کی فرمانبرداری کو حقِیر جانتی ہے وادی کے کوّے اُس کو اُچک لے جائیں گے اورگِدھ کے بچّے اُسے کھائیں گے۔
18. تِین چِیزیں میرے نزدِیک بُہت ہی عجِیب ہیں بلکہ چار ہیں جِن کو مَیں نہیں جانتا۔
19. عُقاب کی راہ ہوا میںاور سانپ کی راہ چٹان پراور جہاز کی راہ سمُندر میںاور مَرد کی روِش جوان عَورت کے ساتھ۔