امثال 3:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. یُوں تُو خُدا اور اِنسان کی نظر میں مقبُولِیتّ اور عقل مندی حاصِل کرے گا۔

5. سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کراور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔

6. اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری را ہنُمائی کرے گا۔

7. تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِش مند نہ بن۔ خُداوند سے ڈر اور بدی سے کنارہ کر۔

8. یہ تیری ناف کی صِحت اور تیری ہڈِّیوں کی تازگی ہو گی۔

9. اپنے مال سے اور اپنی ساری پَیداوار کے پہلے پَھلوں سے خُداوند کی تعظِیم کر۔

امثال 3