امثال 3:28-33 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. جب تیرے پاس دینے کوکُچھ ہوتُو اپنے ہمسایہ سے یہ نہ کہنا اب جا ۔ پِھر آنا۔مَیں تُجھے کل دُوں گا۔

29. اپنے ہمسایہ کے خِلاف بُرائی کا منصُوبہ نہ باندھنا۔ جِس حال کہ وہ تیرے پڑوس میں بے کھٹکے رہتا ہے۔

30. اگر کِسی نے تُجھے نُقصان نہ پُہنچایا ہوتُو اُس سے بے سبب جھگڑا نہ کرنا۔

31. تُندخُوآدمی پر حسد نہ کرنااور اُس کی کِسی روِش کو اِختیار نہ کرنا۔

32. کیونکہ کج رَو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن راست باز اُس کے محرمِ راز ہیں۔

33. شرِیروں کے گھر پر خُداوند کی لَعنت ہے لیکن صادِقوں کے مسکن پر اُس کی برکت ہے۔

امثال 3