امثال 28:13-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. جو اپنے گُناہوں کو چِھپاتا ہے کامیاب نہ ہو گا لیکن جو اُن کا اِقرار کر کے اُن کو ترک کرتا ہے اُس پر رحمت ہو گی۔

14. مُبارک ہے وہ آدمی جو سدا ڈرتا رہتا ہے لیکن جو اپنے دِل کو سخت کرتا ہے مُصِیبت میں پڑے گا۔

15. مِسکِینوں پر شرِیر حاکِم گرجتے ہُوئے شیر اور شِکار کے طالِب رِیچھ کی مانِند ہے۔

16. بے عقل حاکِم بھی بڑا ظالِم ہے لیکن جو لالچ سے نفرت رکھتا ہے اُس کی عُمر دراز ہو گی۔

17. جِس کے سر پرکِسی کا خُون ہے وہ گڑھے کی طرف بھاگے گا ۔ اُسے کوئی نہ روکے۔

18. جو راست رَو ہے رہائی پائے گا لیکن کج رَو ناگہان گِر پڑے گا۔

19. جو اپنی زمِین میں کاشت کاری کرتا ہے روٹی سے سیر ہو گا لیکن بطالت کا پَیروبُہت کنگال ہو جائے گا۔

امثال 28