1. جب تُو حاکِم کے ساتھ کھانے بَیٹھے تو خُوب غَور کر کہ تیرے سامنے کَون ہے۔
2. اگر تُو کھاؤُ ہے تو اپنے گلے پر چُھری رکھ دے۔
3. اُس کے مزہ دار کھانوں کی تمنّا نہ کر کیونکہ وہ دغابازی کا کھانا ہے۔
4. مال دار ہونے کے لِئے پریشان نہ ہو۔اپنی اِس دانِش مندی سے باز آ۔