11. جو پاک دِلی کو چاہتا ہے اُس کے ہونٹوں میں لُطف ہے اور بادشاہ اُس کا دوست دار ہو گا۔
12. خُداوند کی آنکھیں عِلم کی حِفاظت کرتی ہیں۔وہ دغابازوں کے کلام کو اُلٹ دیتا ہے۔
13. سُست آدمی کہتا ہے باہر شیر کھڑا ہے۔مَیں گلیوں میں پھاڑا جاؤُں گا۔
14. بیگانہ عَورت کامُنہ گہرا گڑھا ہے۔ اُس میں وہ گِرتا ہے جِس سے خُداوند کو نفرت ہے۔
15. حماقت لڑکے کے دِل سے وابستہ ہے لیکن تربِیّت کی چھڑی اُس کو اُس سے دُور کر دے گی۔