5. تو تُو خُداوند کے خَوف کو سمجھے گااور خُدا کی معرِفت کو حاصِل کرے گا
6. کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔
7. وہ راست بازوں کے لِئے مدد تیّار رکھتا ہے اور راست رَو کے لِئے سِپر ہے۔
8. تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نِگہبانی کرے اور اپنے مُقدّسوں کی راہ کو محفُوظ رکھّے۔
9. تب تُو صداقت اور عدل اور راستی کوبلکہ ہر ایک اچھّی راہ کو سمجھے گا۔
10. کیونکہ حِکمت تیرے دِل میں داخِل ہو گی اور عِلم تیری جان کو مرغُوب ہو گا۔
11. تِمیز تیری نِگہبان ہو گی۔فہم تیری حِفاظت کرے گا
12. تاکہ تُجھے شرِیر کی راہ سے اور کج گو سے بچائیں۔
13. جو راست بازی کی راہ کو ترک کرتے ہیں تاکہ تارِیکی کی راہوں میں چلیں۔
14. جو بدکاری سے خُوش ہوتے ہیں اور شرارت کی کج روی میں خُوش رہتے ہیں۔