احبار 9:21-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. اور سِینہ اور دہنی ران کو ہارُون نے مُوسیٰ کے حُکم کے مُطابِق ہِلانے کی قُربانی کے طَورپر خُداوند کے حضُور ہِلایا۔

22. اور ہارُون نے جماعت کی طرف اپنے ہاتھ بڑھا کر اُن کو برکت دی اور خطا کی قُربانی اور سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانی گُذران کر نِیچے اُتر آیا۔

23. اور مُوسیٰ اور ہارُون خَیمۂِ اِجتماع میں داخِل ہُوئے اور باہر نِکل کر لوگوں کو برکت دی ۔ تب سب لوگوں پر خُداوند کا جلال نمودار ہُؤا۔

24. اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور سوختنی قُربانی اور چربی کو مذبح کے اُوپر بھسم کر دِیا ۔ لوگوں نے یہ دیکھ کر نعرے مارے اور سرنِگُوں ہو گئے۔

احبار 9