اگر خُداوند کی پاک چِیزوں میں کِسی سے تقصِیر ہو اور وہ نادانِستہ خطا کرے تو وہ اپنے جُرم کی قُربانی کے طَور پر ریوڑ میں سے بے عَیب مینڈھا خُداوند کے حضُور چڑھائے ۔ جُرم کی قُربانی کے لِئے اُس کی قیمت مَقدِس کی مِثقال کےحِساب سے چاندی کی اُتنی ہی مِثقالیں ہوں جِتنی تُو مُقرّ ر کر دے۔