احبار 23:5-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. پہلے مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو شام کے وقت خُداوند کی فَسح ہُؤا کرے۔

6. اور اُسی مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو خُداوند کے لِئے عِیدِ فطِیر ہو ۔ اُس میں تُم سات دِن تک بے خمِیری روٹی کھانا۔

7. پہلے دِن تُمہارا مُقدّس مجمع ہو ۔ اُس میں تُم کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔

8. اور ساتوں دِن تُم خُداوند کے حضُور آتشِین قُربانی گُذراننا اور ساتویں دِن پِھر مُقدّس مجمع ہو ۔ اُس روز تُم کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔

9. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

10. بنی اِسرائیل سے کہہ کہ جب تُم اُس مُلک میں جو مَیں تُم کو دیتا ہوں داخِل ہو جاؤ اور اُس کی فصل کاٹو تو تُم اپنی فصل کے پہلے پَھلوں کا ایک پُولا کاہِن کے پاس لانا۔

11. اور وہ اُسے خُداوند کے حضُور ہِلائے تاکہ وہ تُمہاری طرف سے قبُول ہو اور کاہِن اُسے سبت کے دُوسرے دِن صُبح کو ہِلائے۔

12. اور جِس دِن تُم پُولے کو ہِلواؤ اُسی دِن ایک نر بے عَیب یکسالہ برّہ سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذراننا۔

احبار 23