1. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔
2. بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہہ کہ تُم پاک رہو کیونکہ مَیں جو خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں پاک ہُوں۔
3. تُم میں سے ہر ایک اپنی ماں اور اپنے باپ سے ڈرتا رہے اور تُم میرے سبتوں کو ماننا ۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔