6. اور ہارُون خطا کی قُربانی کے بچھڑے کو جو اُس کی طرف سے ہے گُذران کر اپنے اور اپنے گھر کے لِئے کفّارہ دے۔
7. پِھر اُن دونوں بکروں کو لے کر اُن کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور کھڑا کرے۔
8. اورہارُون اُن دونوں بکروں پر چِٹھّیاں ڈالے ۔ ایک چِٹّھّی خُداوند کے لِئے اور دُوسری عزاز یل کے لِئے ہو۔
9. اور جِس بکرے پر خُداوند کے نام کی چِٹھّی نِکلے اُسے ہارُون لے کر خطا کی قُربانی کے لِئے چڑھائے۔
10. لیکن جِس بکرے پر عزاز یل کے نام کی چِٹھّی نِکلے وہ خُداوند کے حضُور زِندہ کھڑا کِیا جائے تاکہ اُس سے کفّارہ دِیا جائے اور وہ عزاز یل کے لِئے بیابان میں چھوڑ دِیا جائے۔
11. اور ہارُون خطا کی قُربانی کے بچھڑے کو جو اُس کی طرف سے ہے آگے لا کر اپنے اور اپنے گھر کے لِئے کفّارہ دے اور اُس بچھڑے کو جو اُس کی طرف سے خطا کی قُربانی کے لِئے ہے ذبح کرے۔
12. اور وہ ایک بخُور دان کو لے جِس میں خُداوند کے مذبح پر کی آگ کے انگارے بھرے ہوں اور اپنی مُٹھیاں بارِیک خُوشبُودار بخُور سے بھر لے اور اُسے پردہ کے اندر لائے۔