3. اور کاہِن اُس کے جِسم کی جِلد کی بلا کو دیکھے ۔ اگر اُس بلا کی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہوں اور وہ بلا دیکھنے میں کھال سے گہری ہوتو وہ کوڑھ کا مرض ہے اور کاہِن اُس شخص کو دیکھ کر اُسے ناپاک قرار دے۔
4. اور اگر اُس کے جِسم کی جِلد کا چمکتا ہُؤا داغ سفید تو ہو پر کھال سے گہرا نہ دِکھائی دے اور نہ اُس کے اُوپر کے بال سفید ہو گئے ہوں تو کاہِن اُس شخص کو سات دِن تک بند رکھّے۔
5. اور ساتویں دِن کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر وہ بلا اُسے وہِیں کی وہِیں دِکھائی دے اور جِلد پر پَھیل نہ گئی ہو تو کاہِن اُسے سات دِن اَور بند رکھّے۔