احبار 11:10-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. لیکن وہ سب جاندار جو پانی میں یعنی سمُندروں اور دریاؤں وغیرہ میں چلتے پِھرتے اور رہتے ہیں لیکن اُن کے پَر اور چِھلکے نہیں ہوتے وہ تُمہارے لِئے مکرُوہ ہیں۔

11. اور وہ تُمہارے لِئے مکرُوہ ہی رہیں ۔ تُم اُن کا گوشت نہ کھانا اور اُن کی لاشوں سے کراہِیّت کرنا۔

12. پانی کے جِس کِسی جاندار کے نہ پَر ہوں اور نہ چِھلکے وہ تُمہارے لِئے مکرُوہ ہے۔

13. اور پرِندوں میں جو مکرُوہ ہونے کے سبب سے کبھی کھائے نہ جائیں اور جِن سے تُمہیں کراہِیّت کرنا ہے سو یہ ہیں۔ عُقاب اور اُستخوان خوار اور لگڑ۔

14. اور چِیل اور ہر قِسم کا باز۔

15. اور ہر قِسم کے کوّے۔

16. اور شُترمُرغ اور چُغد اور کوکل اور ہر قِسم کے شاہِین۔

17. اور بُوم اور ہڑگیلا اور اُلُّو۔

18. اور قاز اور حواصِل اور گِدھ۔

19. اور لق لق اور سب قِسم کے بگلے اور ہُدہُد اور چمگادڑ۔

20. اور سب پردار رینگنے والے جاندار جِتنے چار پاؤں کے بل چلتے ہیں وہ تُمہارے لِئے مکرُوہ ہیں۔

21. مگر پَردار رینگنے والے جانداروں میں سے جو چار پاؤں کے بل چلتے ہیں تُم اُن جانداروں کو کھا سکتے ہو جِن کے زمِین کے اُوپر کُودنے پھاندنے کو پاؤں کے اُوپر ٹانگیں ہوتی ہیں۔

22. وہ جِنہیں تُم کھا سکتے ہو یہ ہیں ۔ ہر قِسم کی ٹِڈّی اور ہر قِسم کا سُلعام اور ہر قِسم کا جِھینگر اور ہر قِسم کا ٹِڈّا۔

23. پر سب پَردار رینگنے والے جاندار جِن کے چار پاؤں ہیں وہ تُمہارے لِئے مکرُوہ ہیں۔

24. اور اِن سے تُم ناپاک ٹھہرو گے ۔ جو کوئی اِن میں سے کِسی کی لاش کو چُھوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔

احبار 11