اُن ہی دِنوں میں جب مرد کَی بادشاہ کے پھاٹک پر بَیٹھا کرتا تھا بادشاہ کے خواجہ سراؤں میں سے جو دروازہ پر پہرا دیتے تھے دو شخصوں یعنی بِگتا ن اور ترش نے بِگڑ کر چاہا کہ اخسویر س بادشاہ پر ہاتھ چلائیں۔